ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی میں بائک اور لاری کی ٹکر؛ بائک سوار موقع پر ہلاک

ڈانڈیلی میں بائک اور لاری کی ٹکر؛ بائک سوار موقع پر ہلاک

Thu, 08 Jun 2017 17:31:03    S.O. News Service

ڈانڈیلی8؍جون(ایس او نیوز) ڈانڈیلی میں موٹر بائک اور لاری کے درمیان ہوئے ایک خطرناک تصادم میں  بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جس کی شناخت محمد صادق کی حیثیت سے کی گئ ہے جو کہ جوئیڈا تعلقہ کے رام نگر کے قریبی علاقہ کیسر واڈا کا رہنے والا تھا۔

ذرائع سےملی اطلاع کے مطابق محمد صادق اپنا روزانہ کا کام ختم کرکے دانڈیلی سے رام نگر ہوکرواپس اپنے گھر جارہا تھا کہ پیپر فیکٹری سے منسلک ایک لاری نے اس کی بائک کو ٹکر ماردی۔

ڈانڈیلی پولیس نے جائے  حادثے  پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ، مزید چھان بین جاری ہے۔

 


Share: